Skip to main content


شیخ سعدی فر ماتے ہیں ! میں نے کبھی زمانہ کی گردش کی شکایت نہیں کی اور زمانہ کے حوادثات سے کبھی منہ
 نہیں بگاڑا . یعنی ترش رو نہیں ہوا ، مگر اس وقت کہ میرے پاؤں ننگے تھے ( پاؤں میں جوتا نہ تھا ) اور جوتے خریدنے کی طاقت بھی نہ رکھتا تھا اسی حالت میں کو فہ کی جامع مسجد میں آیا ، رنجیدہ دل تھا ، میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ پاؤں ہی نہیں رکھتا تھا یعنی اسکے پاؤں نہ تھے میں نے یہ دیکھ کر حق تعالیٰ کی نعمت ( پاؤں ہو نے کا ) شکر ادا کیا اور جوتہ نہ ہونے پر صبر کیا.
انسان کو اپنے سے کم درجہ کے آدمیوں پر نظر رکھنی چاہئے اس کے ایسا کرنے سے شکر کی تو فیق ہوتی ھے اور ہر حال میں حق تعالیٰ کا شکر ادا کر نا چاہئے . بے بھوک کھانا نہ کھانا چاہئے

 

Comments

Popular posts from this blog

Khalid bin Waleed (May Allah be pleased with him)

May Allah have Mercy on us Ameen.

Love It